Browsed by
Category: Current Affair

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی،بلاشتعال گولہ باری سے تاحال 4افراد شہید 5افراد زخمی ہوگئے

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی،بلاشتعال گولہ باری سے تاحال 4افراد شہید 5افراد زخمی ہوگئے

 

۔ بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک گھر تباہ ہوگیا، شہید ہونے والے افراد میں ماں ،بیٹی اور بیٹا بھی شامل دیگر اہل خانہ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے چاروں سیکٹرز چڑھوئی،کھوئی رٹہ،نکیال اور تتہ پانی کی سول آبادی پر بھارتی فوج کی طرف سے شدید گولہ باری کی گئی جس کے نتیجہ میں 1کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں خانپورکی رہائشی خاتون شہناز زوجہ صدیق شہید جبکہ ایک لڑکی سمیرا اور ایک لڑکا عدنان زخمی ہو گیا۔نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی طرف سے داغا گیا ایک گولہ ملک عمر حیات کے گھر پر آلگا جس سے سارا گھر تباہ ہوگیا۔گھر میں رہائش پذیر6افرادمیں سے 3شہید جبکہ 3زخمی ہوگئے۔شہید ہونے والے افراد میں افراز ولد عمر حیات 9سال،زرینہ دختر عمر حیات 15سال اورموتیاں بیگم زوجہ عمر حیات 40 سال جبکہ عمر فاروق ولد عمر حیات 17سال،سرفراز ولد عمرحیات 12سال،صغیر ولد عمرفاروق 10سال زخمی ہوگئے۔ بھارتی جارحیت کا مقابلہ پاک فوج کی طرف سے بھرپور جوابی کارروائی کرکے دیا جا رہا ہے۔ بھارتی فوج کی طرف سے بڑی گنیں استعمال کی جارہی ہیں جن سے برسائے جانے والے گولوں کی آوازیں لائن آف کنٹرول سے 30سے 40کلو میٹر دور کوٹلی شہر ۔ میں واضح سنائی دی جاتی رہی ہیں

error: Content is protected !!