Browsed by
Category: News & Analysis

لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی گئی

لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی گئی

کشمیر (نمائندہ خصوصی) :  2 مارچ2019  لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی، درہ شیرخان،سہڑہ ، بٹل، منڈہول اور گوئی سیکٹرزمیں بھارتی افواج کی سویلین آبادی کے علاقوں پر بھاری توپوں سے وقفے وقفے سے شدید گولہ باری کا سلسلہ جمعہ کی شب تک جاری ر ہا ،یہ سیکٹرز جنگ کا سماں پیش کرتے رہے،مزید دوخواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ، متعدد مکانات تباہ اورمال ومویشی ہلاک وزخمی ہوئے، برقی ومواصلاتی نظام درہم برہم ، آمدورفت کا سلسلہ معطل ، تعلیمی ادارے بدستوربند ہیں،عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، درجنوں متاثرہ خاندان اہل عیال کولیکر اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ، متاثرین ایل اوسی کوشدیدمشکلات کاسامنا،حکومتی، انتظامی اورعوامی نمائندے غائب ہیں، کسی نے بھی تاحال متاثرین کی حوصلہ افزائی کیلئے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا بھی گوارہ نہیں کیا، متاثرین ایل اوسی کا کوئی پرسان حال نہیں،ایل اوسی کے مختلف سیکٹرز کے بڑے مرکز صحت آر ایچ سی تتہ پانی میں بھی سہولیات ناکافی ہیں،متاثرین کا سخت اظہار برہمی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کے پائلٹ کی رہائی کے ساتھ ہی لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی، درہ شیرخان،سہڑہ ، بٹل، منڈہول اور گوئی سیکٹرزمیں سویلین آبادی کے علاقوں تتہ پانی ونواح،دھناء کالونی ، دلیری،چکڑالی، درہ شیرخان ،مہنی کالونی،،ٹہنون، سہڑہ ،ناطر لچیال ، دوڑچھیاں، بٹل، منڈہول ، بھابڑہ ،برموچ ،شمالی گرھڈ، جنجوڑہ، کینٹ ، بٹالی، رڈ کٹھار، سندھارہ ، سہنی، ندھیری وغیرہ پر پھربھارتی افواج نے بھاری توپوں سے شدید گولہ باری شروع کردی اور رات گئے تک گولہ باری کاسلسلہ جاری رکھا، شدید گولہ باری کے باعث یہ سیکٹرز جنگ کا سماں پیش کرتے رہے ، بھارتی افواج کی جانب سے ان سویلین آبادی کے علاقوں پر سینکڑوں کی تعداد میں گولے برسائے گئے ، متعدد گولے تتہ پانی شہر اور بوائز ڈگری کالج، پولیس چوکی تتہ پانی کے قریب گرئے ،گولوں کے ٹکڑے لگنے سے ایک نوجوان اسجد اکبر ولد محمد اکبر عرف اکو، حفظہ دختر محمد شبیرساکنان دھناء کالونی تتہ پانی، رضوان خلیل ولد محمد خلیل ساکن سہڑہ، نور ین فاطمہ زوجہ محمد سخاوت ساکن رڈ گوئی زخمی ہوئے جبکہ درہ شیرخان کے رہائشی عبدالغفار ولد طاہر محمود ہفتہ کی صبح بھارتی افواج کی ٹارگٹ فائرنگ سے زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری کوٹلی ہسپتال پہنچایا گیا،گولہ باری سے دھناء کالونی سے محمد اسلم ، راجہ نور حسین ،محمد اشرف،شمالی گرھڈ جنجوڑہ سے محمد آصف، سہڑہ سے محمد رفیق،خادم حسین ، بندہورشریف سے سردار سراج الحق اور دیگرافراد کے مکانات تباہ اور متاثر ہوئے، جبکہ درہ شیرخان ٹہنون سے حاجی محمد شفیع کے دو قیمتی بیل ہلاک ہوگئے اور دیگر متعدد افراد کے مال ومویشی بھی ہلاک وزخمی ہوئے، ان علاقوں میں برقی ومواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا آمدورفت کا سلسلہ معطل ہے، تعلیمی ادارے بدستوربند ہیں،عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، درجنوں متاثرہ خاندان اہل عیال کولیکر اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں، متاثرین ایل اوسی کوشدیدمشکلات کے اندر اپنی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں، دوسری جانب حکومتی، انتظامی اورعوامی نمائندے غائب ہیں، کسی نے بھی تاحال متاثرین کی حوصلہ افزائی کیلئے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا بھی گوارہ نہیں کیا، متاثرین ایل اوسی کا کوئی پرسان حال نہیں،ایل اوسی کے مختلف سیکٹرز کے بڑے مرکز صحت آر ایچ سی تتہ پانی میں بھی سہولیات ناکافی ہیں،حکومتی وانتظامی ذمہ داران کے دعوے بیانات تک محدود ہیں،متاثرین نے حکومت ، انتظامیہ اور عوامی نمائندوں پر سخت اظہار برہمی کا اظہار کیا جارہاہے،ان سیکٹرز میں بسنے والے مکینوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برداری سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی افواج کی بربریت خصوصا سویلین آبادی پر گولہ باری کافوری نوٹس لیاجائے اور بھارتی افواج کو سیز فائرلائن معائدے کی پابندی کروائی جائے تاکہ وہ سکھ وچین کی زندگیاں گزار سکیں ۔

Pakistan releases details of Indian pilots: Wing Commander Abhinandan’s video statement

Pakistan releases details of Indian pilots: Wing Commander Abhinandan’s video statement

 

RAWALPINDI: Pakistan Air Force on Wednesday struck down two Indian fighter jets intruding Pakistani airspace in a valiant and befitting response to Indian aggression. The two Indian pilots remain under arrest by Pakistan.
Meanwhile, a video has been released by Pakistani Army that shows the identity and the surrounding information regarding the Indian pilots. “My name is Wing Commander Abhinandan and my service number is 27981,” he adds.
“I am a flying pilot and my religion is Hindu,” the detained pilot continues. Upon probing for further information, the pilot refuses to speak saying, “I am sorry sir, that’s all I am supposed to tell you.”
Wing Commander Abhinandan then goes on to say, “May I request for a little information, sir? Am I with the Pakistani army?” The Pak Army has also released pictures of the pilot’s confiscated documents and weapons:

آج کے روز بھارتی جارحیت کے سبب شہید اور زخمی ہونے والوں کے نام کی فہرست

آج کے روز بھارتی جارحیت کے سبب شہید اور زخمی ہونے والوں کے نام کی فہرست

کوٹلی(…..) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بلاشتعال گولہ باری سے تاحال 4افراد شہید 5افراد زخمی ہوگئے۔بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک گھر تباہ ہوگیا، شہید ہونے والے افراد میں ماں ،بیٹی اور بیٹا بھی شامل دیگر اہل خانہ زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے چاروں سیکٹرز چڑھوئی،کھوئی رٹہ،نکیال اور تتہ پانی کی سول آبادی پر بھارتی فوج کی طرف سے شدید گولہ باری کی گئی جس کے نتیجہ میں 1کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں خانپورکی رہائشی خاتون شہناز زوجہ صدیق شہید جبکہ ایک لڑکی سمیرا اور ایک لڑکا عدنان زخمی ہو گیا۔نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی طرف سے داغا گیا ایک گولہ ملک عمر حیات کے گھر پر آلگا جس سے سارا گھر تباہ ہوگیا۔گھر میں رہائش پذیر6افرادمیں سے 3شہید جبکہ 3زخمی ہوگئے۔شہید ہونے والے افراد میں افراز ولد عمر حیات 9سال،زرینہ دختر عمر حیات 15سال اورموتیاں بیگم زوجہ عمر حیات 40 سال جبکہ عمر فاروق ولد عمر حیات 17سال،سرفراز ولد عمرحیات 12سال،صغیر ولد عمرفاروق 10سال زخمی ہوگئے۔ بھارتی جارحیت کا مقابلہ پاک فوج کی طرف سے بھرپور جوابی کارروائی کرکے دیا جا رہا ہے۔ بھارتی فوج کی طرف سے بڑی گنیں استعمال کی جارہی ہیں جن سے برسائے جانے والے گولوں کی آوازیں لائن آف کنٹرول سے 30سے 40کلو میٹر دور کوٹلی شہر میں واضح سنائی دی جاتی رہی ہیں ۔بھارتی فوج کی گولہ باری سے زخمی ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھوئی رٹہ اور نکیال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیا ہے۔لائن آف کنٹرول کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظرڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر نصراللہ خان نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرز اور عملے کو طلب کرلیا،خود نگرانی کے لیے موجود ہیں۔

error: Content is protected !!